سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوورہوگیا

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نےکہا ہے کہ سعودی عرب کےساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے۔
محمد اورنگزیب کاپارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سعودی عرب کےقرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے مؤخر ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی سعودی وزیر خزانہ سے بہت اچھی میٹنگ بھی ہوئی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کےساتھ جس طرح کے ہمارے تعلقات ہیں اس میں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں‘۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سےمزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس 3 ماہ کا امپورٹ کور موجود ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہرسال تقریباً ڈیڑھ ارب یورو بانڈ کی پیمنٹ کرنی ہے، ہماری کوشش ہے کہ یورو بانڈ کی پیمنٹ کے لیے کوئی بھی انتظامیہ ہواس کو مشکل پیش نہ آئے۔
