اسلام آباد میں سرکاری زمین پرقبضوں کی بھرمارہے،محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناہے کہ اسلام آباد میں زمینوں پر جس طرح قبضے کیے گئے آپ کو بتا نہیں سکتا، ایف سکس سیون میں لوگوں نے لان پر بھی قبضے کر رکھے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں ون کانسٹیٹیوشن کی رپورٹ پیش ہوئی ہے اور رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ منظور ہوئی ہے۔ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کو فائیو سٹار ہوٹل بنائیں گے اور کوشش ہوگی مہینوں میں کام ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں زمینوں پر جس طرح قبضے کیے گئے آپ کو بتا نہیں سکتا، ایف سکس سیون میں لوگوں نے لان پر بھی قبضے کر رکھے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ون کانسٹیشوشن ایونیو کو ہوٹل میں تبدیل کریں گے اور فائیو سٹار ہوٹل بنایا جائے گا، کوشش ہو گی مہینوں کے اندر کام ہو۔
ون کانسٹیٹیوشن سے متعلق انہوں نے مزید بتایا کہ جس کی جو رقم بنتی ہے وہ دے دی جائے گی۔
