سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف عہدے سے مستعفی

سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، حمزہ یوسف نئے منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے،حمزہ یوسف کے استعفے کی وجہ سکاٹش گرین پارٹی کے ساتھ شراکت اقتدار کا خاتمہ بتایا جا رہا ہے، حمزہ یوسف پر پارٹی کی جانب سے عدم اعتماد کیا گیا۔حمزہ یوسف نے البا پارٹی سےاتحاد کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے انھوں نے مارچ 2023 میں فرسٹ منسٹر کہ ذمہ داریاں سنبھالی تھیں،وہ اس عہدے تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
