تحریک انصاف کی بیک ڈور مذاکرات کی تردید

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور رابطوں اور مذاکرات کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے ابھی صرف کچھ لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ، مزید کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفصیلی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج ہمارے کافی وکلا کو جیل میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہوئے ہیں جبکہ دوسرے طرف پی ٹی آئی کو تمام کیسز میں سزائیں ہوئی ہیں، انھوں نے کہا کہ پولیس سمیت ریاستوں اداروں کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔

Back to top button