ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں

امریکی صدر نے تہران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے لیے واشنگٹن کو کوئی جلدی نہیں، فوجی کارروائی کے لیے بھی منصوبہ تیار ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے مرحلے میں ہیں، تاہم ایرانی قیادت پر زیادہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ہیلووین پارٹی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنے کے بعد اپنے وعدوں سے مکر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا ہوگا کہ ایران کسی معاہدے پر پہنچتا ہے یا نہیں، تاہم امریکا کو اس معاملے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام، پیداواری صلاحیت اور جوہری پروگرام تباہ کر دیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب صرف ایک یا دو مقامات باقی ہیں جن سے نمٹنا ہے۔ ان کے بقول امریکا یہ کارروائی 10 منٹ میں مکمل کر سکتا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک منصوبہ بھی تیار ہے۔

Back to top button