لاہور میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے چاقو سے حملے، بیوی اور 3 بچے زخمی

حاکم چوک پر پیش آنے والے واقعے میں بچے اپنی والدہ کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حاکم چوک میں ایک شخص نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے اپنی بیوی اور تین بچوں کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق تینوں بچے اپنی والدہ کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Back to top button