صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی سہ ملکی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

سری لنکا کے خلاف فائنل میں شاندار کامیابی پر گرین شرٹس کی کارکردگی کو سراہا گیا، فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی بیٹنگ فیصلہ کن ثابت ہوئی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان۔‘‘

فائنل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ انداز میں کامیابی حاصل کی۔ فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے دوران قومی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی کھیل کے لیے لگن، عزم اور جذبے نے کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

امید ظاہر کی گئی ہے کہ قومی ٹیم اپنی موجودہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Back to top button