ریاستی اداروں کے درمیان توازن ہونا ضروری ہے،مولانافضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان کاکہناہے کہ ریاستی اداروں کے درمیان توازن ہونا ضروری ہے، جبکہ مذاکرات کے لیے ایک اچھا، سازگار اور اعتماد پر مبنی ماحول پیدا کیا جانا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے آکوڑہ خٹک میں پروفیسر محمود الحق حقانی مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے انتقال پر تعزیت و افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پروفیسر محمود الحق حقانی، مولانا سمیع الحق شہید کے بھائی تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے۔حکومت کو تمام فریقین کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں جب کہ وہ تمام فریقین کو آئین کی طرف آنے اور آئینی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے معاملات حل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔
مولانا فصل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ مسائل کا حل محاذ آرائی کے بجائے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جا سکتا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
