اڈیالہ جیل میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ

اڈیالہ جیل میں پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان اور ڈاکٹر محمد علی شامل تھے۔ ڈاکٹروں کے ہمراہ پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ فالو اپ کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیےگئے۔
میڈیکل ٹیم طبی معائنےکے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ طبی معائنے کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
