بھارتی فوج کرپشن اورعیاشیوں کا گڑھ بن گئی

بھارتی فوج کرپشن اورعیاشیوں کا گڑھ بن گئی،دوہزاردس سے اب تک ایک ہزاراسی کرپشن اسکینڈلز کے واقعات ہو چکے ہیں ۔کرنل سے اوپر کے رینک کے افسران کو سی ایس ڈی سے مُفت شراب کی مراعات دی جانے لگی،جوانوں کے لئے صر ف چاربوتلیں جبکہ افسرانِ بالا کیلئے کوئی حد متعین نہیں،بھارتی فوجی افسران مُفت شراب لے کرمارکیٹ میں بیچنے لگے،فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کیلئے بھی قانون سازی کر لی،جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

بھارتی فوجی افسران مُفت کا راشن بھی ہڑپتے ہیں ۔کارگل جنگ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کےکفن کی خریداری پر بھی میجرجنرل سمیت تین افسران نےکروڑوں کی کرپشن کی دوہزار تیرہ میں بھارتی ائیرفورس کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری پر بھارتی چیف تیاگی نے کروڑوں روپے ہتھیائے۔

Back to top button