موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو تقریباً 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف حکام کےمطابق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا جس میں پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنےکےلیےمشن کی سفارشات کاجائزہ لیاجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سےسفارشات کی منظوری کی صورت میں اگلی قسط کی رقم 12 مئی تک پاکستان کومل جائے گی۔
بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی ، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا
آئی ایم ایف حکام کےمطابق موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سے نمٹنے کے لیے رقم کی پہلی قسط جاری کرنےکی منظوری بھی اجلاس میں زیربحث آئےگی۔
اس حوالے سےذرائع کا کہنا ہے کہ اگرموسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کے لیے رقم کی منظوری ہوئی تو پاکستان کو تقریباً 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان کا دورہ کرنے والےوفد نے آئی ایم ایف پروگرام کےتحت پاکستان کو اگلی قسط کےتحت 1.1ارب ڈالر فراہم کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔