ارچنا کا اپنی تصویر پر ٹرول کرنے والی خاتون کو کرارا جواب

بھارتی اداکارہ اور ریئالٹی شو جج ارچنا پورن سنگھ نے اپنی اور شوہر پونیت سیٹھی کی تصویر پر بےحس تبصرہ کرنے والی خاتون کو کرارا جواب دے دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ارچنا نے اپنی اور شوہر پونیت کی سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹے کرنے کی ایک تصویر شیئر کی۔

فوٹو کے ساتھ عنوان میں ارچنا نے تحریر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کچھ دیر قبل  کی تصویر ہے، جبکہ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ گوگل مجھے یاد دہانی کرواتا رہتا ہے کہ زندگی کتنی حسین رہی ہے۔ ارچنا کی اس تصویر پر ایک خاتون نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھ دیا کہ "عورت کم آدمی زیادہ لگ رہی ہو۔ کپل شرما صحیح کہتا ہے کہ آپ کو اپنا حسن نکھارنے میں کافی وقت لگا ہوگا۔”

ارچنا نے بھی بغیر وقت ضائع کیے اس صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "کتنی گھٹیا سوچ رکھتی ہو اتنی کم عمر میں۔ تھوڑا پڑھ لکھ لیتی تو پتا چلتا کہ بڑوں سے کیسے پیش آتے ہیں۔”

Back to top button