قدرتی آفات سےنمٹنےکیلئےپی ایم ڈی کیلئے1.6ارب کے فنڈزمختص

وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے دوران موسمی پیش گوئی کے نظام کو جدید بنانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے لیے 1.6 ارب روپے مختص کردیے ہیں۔

فنڈز حکومت کے سالانہ منصوبہ 27-2026 کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر خرچ کیے جائیں گے، جن کی تفصیلات گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھیں۔

مختص کیے گئے فنڈز میں سے 344 ملین روپے مجوزہ نیشنل سینٹر فار رین فال انہانسمنٹ کے قیام کے لیے رکھے گئے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد آبی تحفظ کو مضبوط بنانا، موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنا اور زرعی پیداوار میں بہتری لانا ہے۔

اسی طرح ملتان اور سکھر میں موسم کی نگرانی کے لیے جدید ریڈار سسٹم نصب کرنے کے منصوبوں کے لیے بالترتیب 195 ملین اور 5 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ حقیقی وقت میں موسمی صورتحال کی نگرانی اور بروقت وارننگ جاری کرنے کی صلاحیت بہتر بنائی جا سکے۔

حکومت نے ہائیڈرومیٹ سروسز اِن پاکستان منصوبے کی جدیدکاری کے لیے ایک ارب روپے بھی مختص کیے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت موسمیاتی اور آبیاتی مشاہداتی نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا، موسم کی پیش گوئی کی درستگی بڑھائی جائے گی اور موسمیاتی ڈیٹا کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Back to top button