ایران چند ہفتوں کے دوران جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے

امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران چند روز کے اندر ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے بتایا کہ ایران چند ہفتوں کے دوران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، ایران کو اب جوہری ہتھیار تیارکرنے کے لئے ایک سال نہیں بلکہ چند ہفتے درکار ہیں۔

امریکہ کی الہان عمر کے سرکاری دورے پر پاکستان جانے کی تردید

ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال امریکا کے لئے یقیناً تشویش اورفکرمندی کا باعث ہے، ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے نکل گئی تھی۔

جین ساکی کے مطابق ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے کسی جارحانہ پیشرفت سے روکنے اور مسئلے کوحل کرنے کے لئے سفارتی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button