امریکی انتخابات بھی ایران امریکا دشمنی ختم نہیں کرسکتے : مجتبیٰ خامنہ ای

 

 

 

 

ایران نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امیدوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ امریکی انتخابات کے نتائج تہران اور واشنگٹن کی دیرینہ دشمنی ختم نہیں کرسکتے۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کاکہنا تھاکہ امریکا کے حوالے سے یہ سوچنا کہ انتخابی نتائج کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دشمنی ختم ہوجائے گی،محض غلط فہمی ہے،امریکا بدستور ایران کا دشمن رہے گا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیاکہ ایران پر کسی بھی حملے کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ناقابلِ شکست ہونےکا تصور بھی ختم ہوچکا ہے اور ایران پر کسی بھی جارحیت کا شدید جواب دیا جائےگا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے آبنائے ہرمز کے زمینی اور بحری انتظام پر مکمل کنٹرول برقرار رکھنے اور خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو مسلسل نشانے پر رکھنے کے اقدامات کو مزاحمتی مہم کا لازمی حصہ قرار دیا۔

 

 

Back to top button