وفاقی حکومت نے ہر ریڈ لائن کراس کرلی ہے: علامہ ناصر عباس

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کو خطرہ ہے،وفاقی حکومت نے ہر ریڈ لائن کراس کرلی ہے،عمران خان کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہورہا اور یہ تکیلف دہ ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگائی گئی اور عوام کو کہاگیا کہ مینڈیٹ کو نہیں مانتے۔
عمران خان خیبرپختونخوا حکومت سے اتنے مایوس کیوں ہو گئے؟
انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی حتمی تاریخ کمیٹی مشاورت کےبعد طے کرے گی، کامران مرتضیٰ،ناصر شیرازی اور سلمان اکرم راجا کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی میں عامر ڈوگر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شامل ہوں گے،اے پی سی کےلیے کوآرڈینیٹر اخوانزادہ حسین یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری ہوں گے۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ عمران خان کی صحت کو خطرہ ہے، حکومت نے ہرریڈ لائن کراس کرلی ہے،عمران خان کا بلڈپریشر ٹھیک نہیں ہورہا اور یہ تکیلف دہ ہے۔
