مولانا فضل الرحمان نے گورنر شپ کا کبھی مطالبہ نہیں کیا : رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی اور چیز کا مطالبہ نہیں کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ نوٹسز سیٹل بھی ہوسکتے ہیں، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ لینا چاہیے۔
سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا،دہشت گردوں نے مولانا فضل الرحمان پر دو حملے تو ایسے کیےہیں کہ وہ بال بال بچے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی وزیرداخلہ محسن نقوی سے کوئی بات ہوئی ہوتو ہم کچھ کہہ نہیں سکتے۔
رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس سے پہلے تو بیرسٹر گوہر نے بھی نہیں بتایا تھاکہ محسن نقوی سے ملاقات ہوتی رہی ہے،سہیل آفریدی ہمیں تو کہہ رہےتھے عشق عمران میں مارا جاؤں گا اور خود محسن نقوی سے ملتےتھے۔
راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتیں اس وجہ سے بند ہوئیں کہ پیغامات چلتےتھے اور بیانیے بنائےجاتے تھے، ان کو بار بار کہا گیاکہ یہ ٹرولنگ نہ کریں یہ نہیں رکتےتھے،اس لیے ملاقاتیں بند ہوئیں،میرا خیال ہےکہ پی ٹی آئی نئے صوبوں کے معاملے پر سپورٹ نہیں کرے گی۔
