امریکی صدر کا یوکرین کا غیر اعلانیہ دورہ،500 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن  یوکرین کے دارالحکومت کیف کے غیر اعلانیہ دورے پر پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے یوکرین کو مزید500 ملین ڈالرکا نیا فوجی امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پر روس کے حملےکے بعد امریکی صدرکا یہ پہلا دورہ یوکرین ہے۔امریکی صدر کے دورے کے موقع پر کیف میں فضائی بمباری کے سائرن بھی بجے تاہم خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ کیف میں روسی میزائل یا بمباری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔امریکی صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب یوکرین پر روس کے حملےکو ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔

میڈیا رپوٹص میں وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ بائیڈن نے یوکرینی صدارتی محل میں صدر  ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا، صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو پیوٹن کا خیال تھا کہ یوکرین کمزور ہے اور مغرب تقسیم کا شکار ہے اس لیے ہمیں ختم کیا جاسکتا ہے مگر وہ انتہائی غلطی پر تھے۔

امریکی صدر نے اس موقع پر یوکرین کو مزید 500 ملین ڈالرکا نیا فوجی امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یوکرین کو دی جانے والی نئی فوجی امداد میں لائٹ ملٹی پل راکٹ لانچر بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں پر بات ہوئی ہے، جوبائیڈن کا دورہ یوکرین کے شہریوں کے لیے حمایت کی اہم علامت ہے۔

صدر نے پنجاب اورKPK میں الیکشن کیلئے9اپریل کی تاریخ دیدی

Related Articles

Back to top button