شیخ حسینہ واجد کیخلاف قتل کی تحقیقات  شروع

عدالتی حکم پر شیخ حسینہ واجد کیخلاف قتل کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 6عہدیداروں کیخلاف طلبہ تحریک کے دوران شہری کے قتل کی تحقیقات کی جائیں گی۔پولیس نے شیخ حسینہ واجد اور 6عہدیداروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمہ درج کروانے والے وکیل نے بتایا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے ’وہ ملزمان کے خلاف قتل کے مقدمہ کو تسلیم کریں۔

امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا حکومت گرانےکا الزام مسترد کردیا

مقدمہ میں بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کے علاوہ ان کے دور حکومت کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان، عوامی لیگ پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالقادر کے نام شامل ہیں۔

Back to top button