وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ سرکاری کاروباری اداروں کی نجکاری کا جامعہ پلان آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔کابینہ نے نجکاری کمیشن بورڈ کے ممبران کی تعداد 8 سے بڑھا کر 11 کرنے کی منظوری دے دی۔نجکاری کمیشن بورڈ کے تین نئے ارکان کی نشستوں پر صرف خواتین کو تعینات کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اہم بورڈز میں خواتین کی نمائندگی کی ہدایت دی تھی۔
وفاقی کابینہ کا یوریا درآمد کرنے کے بجائے کارخانوں کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ۔وفاقی کابینہ نے ستمبر 2024 کے بعد بھی یوریا بنانے والے کارخانوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
کابینہ نےمتعلقہ اداروں کو یوریا کی قیمتیں بڑھنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی ۔
وفاقی کابینہ کے اعلامیہ کے مطابق کسانوں کی فی ایکڑ لاگت کو کم کرنے کے لیے زرعی ان پٹس کے نرخوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔
وفاقی کابینہ نے محکمہ تعلیم کے ڈیلی ویجز اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کے لیے عدالت عظمی کے فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دیدی۔
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ
کابینہ نے پاکستان اور گویٹے مالا کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کے حوالے سے ایم او ایو پر دستخط، پاکستان اور ایکواڈور کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے معاہدے پر دستخط کی بھی منظوری دیدی۔
