ارشدندیم نے کھلاڑیوں کوجیت کیلئے متحرک کردیا،شان مسعود

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود کاکہنا ہے کہ اتھلیٹ ارشد ندیم نے کھلاڑیوں کو جیت کیلئے متحرک اور جذباتی کردیا ہے۔

کپتان شان مسعود اور  ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن  گلیسپی  نےپی سی بی پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کیا۔

شان مسعود نے کہا کہ  اگلے چار سے پانچ ماہ کے دوران 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔اس سے قبل یہ ایک سال کے دوران کبھی نہیں ہوا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ اسکواڈ میں چھ ایسے فاسٹ بولرز ہیں جو پلئینگ الیون میں شامل ہونے کا دعوی کر سکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نےکہاکہ ابرار احمد اپنے کیرئیر کے آغاز میں ایک عمدہ نوجوان فاسٹ بولر ہیں۔سلمان علی آغا کو ہم ایک اچھا اسپیشلسٹ اسپنر سمجھتے ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ 2019سے ابتک ہمیں ہوم گراونڈز پر کھیلنے کا اپنا انداز نہیں ملا۔دیگرٹیمیں اپنے ہوم گراونڈز پر لمبے عرصے سے کھیل رہی ہیں۔ہمیں آسٹریلیا، انڈیا اور نیوزی لینڈ کی طرح ہوم گراونڈ کو اپنا قلعہ بنانا ہے ۔ہم اپنے ہوم گراونڈز کو دوسروں کے لیے ایک چیلنجنگ جگہ بنانا چاہتے ہیں۔میں انگلینڈ کی صرف باز بال اپروچ کو ہی نہیں سراہتا لیکن ان کی ٹیلنٹ کی شناخت کر کے اسے موقع دینے کی اپروچ کو بھی سراہتا۔عظیم  ٹیموں کا ڈریسنگ روم کلچر بھی ان کی کامیابی کا باعث بنتا ہے۔

جیسن گلیپسی نے کہاکہ بیرون ملک کھیلنے کا کھلاڑیوں کو مالی طور پر فائدہ ہوتا ہے۔ اگر کھلاڑیوں کو بیرون ملک کھیل کر پاکستان کے لیے ایک بہتر کرکٹر بننے کا موقع ملتا ہے تو انہیں ان مواقع کو زیر غور لانا چاہیے۔

فخرپاکستان گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم شہر اقتدار پہنچ گئے

شان مسعود نے کہاکہ ارشد ندیم نے ہم سب کو جذباتی کردیا۔پوڈیم پر پرچم لہرانا اور اولمپک بیل بجانا بڑا شاندار تھا۔ ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان کے لیے کچھ کرنے کے  لئے سب کو متحرک کیا۔

Back to top button