پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا۔ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا۔کسی بھی نیشنل بنک میں پاسپورٹ کی تمام کٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی
کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی۔ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔
