مولانافضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد بنانے کی تجویز

اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد بنانے کی تجویز دیدی ۔

اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اپوزیشن جماعتوں نے آئین پر عملدرآمد صاف شفاف منصفانہ انتخابات کی بات پر زور دیا۔

جے یو آئی امیر مولانا فضل الرحمن نے 3 اہم معاملات پر گفتگو کرنے پر زور دیا ۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ مذہب،معیشت اور جمہوریت پر بات کرنی چاہیے،کیا ہمارا معاشی نظام مذہب کے مطابق ہے۔جمہوری نظام کمزور ہوا اسےمضبوط کرنا ہوگا۔

 محمد علی درانی نے ممکنہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت مولانا فضل الرحمن کو کرنے کی تجویز دی۔محمد علی درانی نے کہا کہ  ہمارے دوست  عمران خان نا حق قید ہیں،عمران خان  کی رہائی کےلئے ہمیں تحریک چلانا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے  اپوزیشن الائنس کو جلد تشکیل دینے کی بات کی۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کرکے الائنس تشکیل دینا چاہیے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ  تمام مسائل کا حل آئین پر عملدرآمد ہے۔

بجلی کے نظام کی بہتری سے معیشت بہتر ہوگی،وزیراعظم

اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے مشترکہ الائنس سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔آئندہ اجلاس میں تمام جماعتیں اتحاد سے متعلق تجاویز دینگی۔

Back to top button