یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت

یوٹیلیٹی سٹورز پرچینی عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت،شہریوں نے خریداری بند کردی۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی فی کلو 160جبکہ عام مارکیٹ میں 140روپے کلو فروخت ہونے لگی۔۔۔۔ شہر کے متعدد یوٹیلیٹی سٹورز پر2ماہ سے چینی دستیاب نہ ہونے کی بھی شکایات  سامنے آ ئیں ہیں۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پرریلیف ملنے کے بجائے مہنگی چینی ملنے پر شہریوں نے خریداری بھی بند کردی۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے چینی کی  مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر ہمیشہ اشیا ضرورت عام بازاروں سے سستی ملتی رہی ہیں لیکن اب چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہونے پر عام خریدار سخت پریشان ہیں، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروز پر سستی  اشیا خورد نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے

Back to top button