ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کےلیے کام کر رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تاحکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہےکہ ایران کی جانب سے 100 سے زائد میزائل فائر کیےگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق اس وقت اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جا رہے ہیں۔