ایران چاہتا ہے ہم جلد از جلد آبنائے ہُرمز کھول دیں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران چاہتا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو امریکا آبنائے ہرمز کھول دے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے امریکا کو بتایا ہے کہ وہ تباہی کے دہانے پر ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کو فوری کھولنے اور جوہری پروگرام پر بعد میں بات کرنے کی ایرانی تجویز صدر ٹرمپ کے سامنے آئی لیکن وہ اسے قبول کرنے کےحق میں نہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ امریکا اور ایران جتنے دور نظر آرہے ہيں اتنے ہیں نہيں،پس منظر میں دونوں ممالک کے درمیان بھرپور سفارت کاری چل رہی ہے۔
خیال رہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو نئی تجاویز پیش کی ہیں،ان تجاویز میں پہلے جنگ بندی اور پھر مستقل جنگ بندی کی ضمانت شامل ہے۔
ٹرمپ کا ایران کے خلاف طویل المدتی ناکہ بندی کا فیصلہ
ایران نے آبنائے ہُرمز کھولنے کی پیشکش امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کےساتھ مشروط کی ہےاور کہاہے کہ یہ سب ہو جائے تو پھر ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات ہوگی تاہم امریکا کو پُر امن مقاصد کےلیے یورینیم افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا۔
