ٹرمپ کا ایران کے خلاف طویل المدتی ناکہ بندی کا فیصلہ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کو ایران کے خلاف طویل المدتی ناکہ بندی کی تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھا جائے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والی شپنگ کو روکا جائے،بمباری شروع کرنا یا تنازع سے باہر نکلنا ناکہ بندی برقرار رکھنے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں۔
ایران امریکامذاکرات میں پاکستان کابطورثالث کرداربہترین ہے،قطر
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا تھاکہ صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہےکہ میں ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کےلیے پیش کی گئی تازہ تجاویز قبول کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔
امریکی میڈیا کےمطابق ایران نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیاجائے گا،جب کہ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بعد کی بات چیت کےلیے چھوڑدیے جائیں گے۔
