امریکی حملوں میں معاونت کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، ایران کا انتباہ

 

ایران کی مسلح افواج نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں معاونت کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ جو بھی ملک، فوجی اڈہ یا مقام امریکا کو ایران پر حملوں میں سہولت فراہم کرے گا، اسے ایرانی افواج کی جانب سے ’’جائز ہدف‘‘ تصور کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی میں امریکی فوج کی کسی بھی قسم کی معاونت ناقابل قبول ہے اور اس میں ملوث ہر مقام کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ ’’جارح امریکی فوج کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی میں فراہم کی جانے والی ہر قسم کی مدد ایرانی مسلح افواج کی نظر میں ایک جائز ہدف ہوگی۔‘‘

ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ امریکا کی حالیہ فوجی کارروائیاں طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، جبکہ واشنگٹن ایران پر جنگ بندی کی شرائط توڑنے کا الزام عائد کر رہا ہے۔

 

نیٹو ممالک باہمی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھیں: ترکیہ صدر

دفاعی ماہرین کے مطابق ایران کا بیان خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور ان ممالک کے لیے بھی اہم پیغام تصور کیا جا رہا ہے جہاں امریکی افواج تعینات ہیں، تاہم ایران نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس تناظر میں کن ممالک یا تنصیبات کو شامل سمجھا جا رہا ہے۔

Back to top button