نیٹو ممالک باہمی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھیں: ترکیہ صدر

 

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھیں، کیونکہ مضبوط اتحاد ہی اجتماعی سلامتی کی بنیاد ہے۔

صدر اردوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ نیٹو اتحادیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یورپ اور بحرِ اوقیانوس کے دونوں جانب موجود اتحادی ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی بات سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اتحاد کا براہِ راست تعلق سلامتی سے ہے، اس لیے ایسے اختلافات سے بچنا ضروری ہے جو نیٹو کے اندر تقسیم یا کمزوری کا باعث بنیں۔

ترک صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ انقرہ میں ہونے والا نیٹو سربراہی اجلاس عالمی امن، استحکام اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گا۔نیٹو اجلاس میں اتحاد کو درپیش چیلنجز، عالمی سلامتی، یوکرین کی صورتحال اور مستقبل کی دفاعی حکمت عملی سمیت متعدد اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، قطر اور چین کا مذاکرات کا مطالبہ

ترک ایوانِ صدر کے مطابق صدر اردوان اجلاس کے موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ 1952 سے نیٹو کا رکن ہے اور گزشتہ سات دہائیوں سے اتحاد کا اہم حصہ بھی رہا ہے۔

Back to top button