ایرانی صدر کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آصف علی زرداری نے ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنی بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ خیال رہے کہ ایرانی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ایرانی صدر اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس اور وزارت خارجہ بھی پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، ایرانی صدر کل کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے ، اسی مناسبت سے کراچی اور لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔

Back to top button