عرفان صدیقی نے مودی کی تقریرکو کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ قرار دیدیا

سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریرایسی کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی جسے نوچنے کے لئے کوئی کھمبا بھی نہیں ملا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مودی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کی تقریر کا ایک ایک لفظ کہہ رہا تھا کہ میں ہوں اپنی شکست کی آواز۔بھارتی وزیر اعظم ‏مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ آپریشن سندور "بھارت ماتا” کی مانگ میں راکھ بھر گیا اور نہیں تو اتنا ہی بتا دیتا کہ رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟پاکستانی مسلح افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے کے بعد اس طرح کا سیاپا کرنے کے بجائے چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا کیونکہ ذلت کے داغ بہت گہرے ہوتے ہیں اور یہ تقریروں سے نہیں دھلتے۔

Back to top button