کیا حریم شاہ واقعی کرنسی سمگلنگ میں ملوث ہے؟

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر بھاری کرنسی پاکستان سے برطانیہ لے جانے کے دعوے کے بعد برطانوی کرائم کنٹرول ایجنسی کو خط لکھنے کا اعلان کیا تو حریم نے یو ٹرن لیتے ہوئے اپنی ویڈیو کو ایک مذاق قرار دے دی۔

تاہم ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر حریم کی گرفتاری کا قوی امکان ہے تاکہ ان کے خلاف تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے کیونکہ اتنا سنگین الزام کوئی باہوش شخص اپنے سر نہیں لیتا۔ یاد رہے کہ حریم نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان سے بھاری رقم سمگل کر کے لندن پہنچی ہے۔ اس نے کہا کہ پاکستان کا قانون صرف غریب کو پکڑتا ہے، لوگ بھاری رقم سمگل کرتے ہوئے خیال کریں کیونکہ کسٹمز حکام پکڑ لیتے ہیں۔ لیکن مجھے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا اس لیے بہت آسانی سے میں نے اتنے ڈھیروں پیسے منتقل کر لیے۔ اس دوران حریم شاہ اپنے سامنے میز پر رکھے ہوئے پاؤنڈز کی گڈیاں بھی دکھاتی ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے سندھ کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں کیونکہ ویڈیو میں برطانوی پاؤنڈ بھی دکھائے جا رہے ہیں اور یہ بھی تسلیم کیا جا رہا ہے کہ انہیں غیر قانونی طور پر پاکستان سے برطانیہ سمگل کیا گیا یے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کے ویزے، امیگریشن اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں اور ان کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے۔

حریم کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کی بھی تحقیقات شروع

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ ایف آئی اے سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں، خاتون نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر (دوحا) کے لیے سفر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حریم نے رقم کے ساتھ اسنیک ویڈیو پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں اس کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ کے ذمرے میں آتی ہے اور حریم شاہ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ بھاری رقم لے کر ملک سے باہر آئیں لیکن کسی نے روکا تاہم انہوں نے دوسروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایسا کام کرتے ہوئے احتیاط کریں، مجھے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ لیکن جب ایف آئی اے حکام نے ان کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تو حریم کی ایک اور ویڈیو مارکیٹ ہوگی جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے کوئی رقم لیکر لندن نہیں آئیں، میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتی ہوں، کیونکہ میں نے وائرل ہونے والی ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔ لیکن دوسری جانب

ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف کاروائی کیلئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی اے نے واپسی پر حریم کو گرفتار کرکے فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

Back to top button