’این ایف ٹی‘ سال 2021 کا جدید ترین لفظ قرار

آج کی جدید ترین دنیا میں نت نئے لفظ ہمارے سامنے آرہے ہیں۔
کمپیوٹر کی آمد سے ہم نے سائبراسپیس کا نام سنا اور اب یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔ اس ضمن میں کولنز ڈکشنری نے نان فنج ایبل ٹوکن‘ یا این ایف ٹی کو سال 2021 کا لفظ قرار دیا ہے کیونکہ اس سال این ایف ٹی کے استعمال میں 11 ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ کلائمٹ اینزائٹی، نیوپروناؤن، چیوگی اورکرپٹو جیسے الفاظ کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این ایف ٹی ڈجیٹل تصاویر اور اثاثے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایسے ڈجیٹل اثاثوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے کلی حقوق اسے خریدنے والے کے پاس ہوتے ہیں۔ اگر لوگ ان کے ٹویٹس اور میمس بناتے ہیں تو اصل مالک سے انہیں خریدناہوگا۔ اب تک ہم این ایف ٹی ویڈیو اور تصاویر کو لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے میں فروخت ہوتا دیکھ چکے ہیں۔