انسانوں اور روبوٹس کی مشترکہ میراتھون دوڑ،دیکھنےوالےحیران

چین میں دنیا کی پہلی ایسی میراتھون ریس ہوئی ہے جس میں انسانوں کے ساتھ ساتھ روبوٹس نے بھی شرکت کی۔دیکھنےوالےحیران رہ گئے۔

بیجنگ میں ہونے والی ریس میں 21 روبوٹس انسانوں کے ساتھ ٹریک پر دوڑتے نظر آئے۔21کلو میٹر طویل ریس میں مختلف چینی کمپنیوں کے روبوٹس دوڑتے نظر آئے۔ان میں سے کچھ روبوٹس کا قد 1.2 میٹر تھا جبکہ کچھ 1.8 میٹر لمبے بھی تھے۔ایک کمپنی کا تو دعویٰ تھا کہ اس کے روبوٹ دیکھنے میں لگ بھگ انسانوں جیسے ہیں جو آنکھ مارنے اور مسکرانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔کچھ کمپنیوں نے ریس سے کئی ہفتوں پہلے ہی روبوٹس کی آزمائش شروع کر دی تھی۔

ریس کو دیکھنے کے لیے موجود افراد نے کہا کہ روبوٹس بہت اچھے مستحکم انداز سے دوڑ رہے تھے اور ہم روبوٹس اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے انقلاب کو دیکھ رہے ہیں۔ان روبوٹس کے ساتھ ان کے انسانی ٹرینر بھی تھے اور کچھ مشینوں کو دوڑ کے دوران جسمانی سپورٹ فراہم کر رہے تھے۔

Back to top button