اسلام آباد،بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں 3روز باقی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں صرف 3 روز باقی ہیں۔مختلف امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف امیدواروں نے 13 ہزار 907 کاغزات نامزدگی حاصل کر لیے۔چئیرمین اور وائس چیئرمین کی نشت کے لیے 448 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروا دئیے۔کسان سیٹ کے لیے 332 کاغزات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوئے۔یوتھ سیٹس کے لیے 314 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
اقلیتی نشستوں کے لیے 123 خواتین کی نشستوں کے لیے 632 کاغزات نامزدگی وصول کئے گئے۔جنرل سیٹیں کے لیے 1 ہزار 889 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 3738 کاغزات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوئے۔کاغزات نامزدگی 28 اگست تک جمع کروائے جاسکیں گے۔شہر اقتدار میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو منعقد ہونگے۔
