کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی،نوٹم جاری

کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
کابل میں ایئر ٹریفک سروس کی عدم دستیابی کے باعث کابل سے لاہور کراچی اور اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن میں داخلے سے 15 منٹ قبل پائلٹس لازمی آگاہی دینگے۔پاکستان سے کابل جانے والی پروازوں کو دوشنبے فلائٹ ایریا کنٹرول سینٹر ایئر ٹریفک سروس مہیا کرے گا۔ سی اے اے نے نومبر 21 تک کا نوٹم جاری کردیا۔
کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میں جا گری،29مسافرجاں بحق
تمام ایرلائنز کے کپتانوں کو نوٹم پر لازمی عمل درآمد کی ہدایات کی گئی ہے۔
