تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس 26اگست کو طلب

قومی اسمبلی  کے اجلاس میں اپوزیشن کے کردار  کے معاملے پر پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 26 اگست دوپہر تین بجے پارلیمنٹ ہاوس ہوگا۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عامر ڈوگر، زرتاج گل، عاطف خان. شہریار آفریدی سمیت دیگر ارکان شریک ہوں گے۔

پارلیمانی پارٹی کے اسمبلی میں متوقع آئین و قانون سازی کے خلاف حکمت عملی طے کرے گی۔پارلیمانی پارٹی کو جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ طے پانے والے معاملات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارلیمان سے متعلق امور اور سیاسی صورتحال پربات کی جائے گی۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کو حادثے،10مسافرجاں بحق

واضح رہے کہ حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا رکھا ہے۔

Back to top button