پاکستان کی بیٹنگ لائن فیل،بنگلہ دیش نےراولپنڈی ٹیسٹ جیت لیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دے کر راولپنڈی ٹیسٹ جیت لیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جانیوالی پاک بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی ،کوئی بھی بلے باز جم نہ کھیل سکا،ایک ایک کرکے پاکستانی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔پاکستان کی بیٹنگ لانز فلاپ،146رنز پر آل ٹیم آؤٹ ہو گئی۔بنگلہ دیش نے 30رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 6.3آوور میں حاصل کرلیا۔
ذاکر حسن رنز 15 جبکہ شادمان اسلام 09 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے،اس سے پہلے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 13 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 12 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ڈرا رہا تھا۔کھیلکے اخری روز پاکستانی بیٹسمین بنگلہ دیشی باولرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئے۔پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز کیساتھ اپنی دوسری اننگز کا اغاز کیا تھا۔محمد رضوان 51 رنز، عبد اللہ شفیق 37 رنز،بابر اعظم 22 رنز، کپتان شان مسعود 14 رنز،نسیم شاہ تین رنز، صائم ایوب ایک ، سعود شکیل ، سلیمان اغا اور محمد علی بغیر کوئی رنز بنائے اوٹ ہوئے،خرم شہزاد پانچ رنز کیساتھ ناٹ اوٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 21 رنز کے عوض چار، شکیب الحن نے تین جبکہ شرف السلام، حسن محمود، ناہید رانا اور مہدی حسن میراز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان شاہینز،بنگلہ دیش اے کے مابین ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی
بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔۔
پاکستان نے 448 رنز 6 کھلاڑی اوٹ پر اپنی پہلی اننگ ڈیکلیئر کر دی تھی۔
