اسلام آباد ہائی کورٹ : چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔عدالت عالیہ نے اس حوالے سے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کرتےہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔
فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں،انہیں فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو عارضی طورپر چیئرمین تعینات کیا جائے۔
