اسلام آباد ہائیکورٹ کا القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔

القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے کی، جس میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا پیش ہوئے۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی مقررنہیں ہوئیں۔جب تک ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کلعدم نہیں ہوتا اس درخواست پرسماعت نہیں ہوسکتی۔

عدالت کے استفسار پروکیل جہانزیب سکھیرا نے بتایا کہ یہ درخواست القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔اس درخواست کے علاوہ دیگر درخواستیں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہیں۔مجھے وقت دے دیں میں اپنے مؤکل سے معاونت حاصل کرلوں۔

جسٹس سرفراز ڈوگرنے کہا کہ آپ نے یہ بھی بتانا ہے کہ ٹرائل کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟۔بعدازاں عدالت نے وکیل درخواست گزارکو مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئےملتوی کردی۔

Back to top button