اسماعیل ہنیہ کا قتل امت مسلمہ کےلیے بڑا چیلنج ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہاہے کہ اسماعیل ہنیہ کا اس طرح قتل کیاجانا امت مسلمہ کےلیے بڑا چیلنج ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہاکہ ایران میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کےبعد اسماعیل ہنیہ کو شہید کیاگیا۔ اسماعیل ہنیہ کےخاندان کو بھی شہید کیا گیا، ان قربانیوں کےلیےالفاظ نہیں۔

جماعت اسلامی کے دھرنے میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

خواجہ آصف کا مزید کہناہے کہ امریکا میں جس طرح اسرائیلی وزیر اعظم کااستقبال ہوا،اس سے ان کےحوصلے بڑھے۔انہوں نےکہاکہ ہمارا اسرائیل سےمتعلق واضح کردار رہا ہے، وہاں سفر بھی نہیں کیاجاسکتا،جس طرح یورپ اور امریکا کارویہ ہےاس پر انسانیت شرمندہ ہے۔

Back to top button