ملک بھر میں بارشوں،ژالہ باری کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 7 اکتوبر تک برقرار رہے گا۔
مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر اثر پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 6 اور 7 اکتوبر کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
بلوچستان میں 6 اکتوبر کی شام یا رات کے وقت بارکھان اور موسیٰ خیل میں جبکہ سندھ میں آئندہ چند روز موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی اور ژالہ باری سے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس دوران درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی متوقع ہے۔ کسان اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔
