اسرائیل نے اپنے حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر شہید کیا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نےانکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کوہی نشانہ بنا کرشہید کیا۔
خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کےتفتیش کاروں نےاس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 18 مارچ سے 9 اپریل کے دوران کم از کم 36 اسرائیلی حملوں میں صرف خواتین اوربچوں کوقتل کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقریباً 3 ہفتوں کےدوران 224 حملے کیےجن میں رہائشی عمارتوں اور عالمی سطح پر بےگھرافراد کےخیموں کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ : امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، سعودی وزیر خارجہ
اس کےعلاوہ اقوام متحدہ کےانسانی حقوق دفترکا کہنا ہے کہ اسرائیل کے کُل 36 حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بھی اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ پرحملے کیےجس میں غزہ پٹی کے شمالی علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس کےنتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔
دوسری جانب ترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام پر سخت ردعمل میں کہا کہ اگر یہ بربریت نہیں ہےتومیں آپ سےپوچھتا ہوں یہ کیا ہے؟