اسرائیلی حکومت کا سکیورٹی چیف کی برطرفی کا فیصلہ واپس

اسرائیلی حکومت کی جانب سے اپنی سکیورٹی ایجنسی شین بیت کےچیف رونن بارکی برطرفی کا فیصلہ واپس لےلیا گیا ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت نےرونن بار کی برطرفی کافیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔

نیتن یاہو نےشین بیت کےسربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کردیا تھا۔تاہم اسرائیلی سپریم کورٹ نےنیتن یاہو حکومت کے فیصلے کو روک دیا تھا۔

رونن بار نےگزشتہ روز بیان دیا تھا کہ وہ 15 جون کوعہدے سےمستعفیٰ ہوجائیں گے۔

مودی سرکار کے حکم پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کرنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عہدے سے فارغ

 

واضح رہے کہ نیتن یاہو اوررونن بار کے درمیان حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملےمیں سکیورٹی کی ناکامی پر اختلافات ہیں۔

گزشتہ دنوں اسرائیل میں سکیورٹی چیف کو عہدے سے ہٹانےاورغزہ جنگ دوبارہ شروع کرنے پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

Back to top button