جیولن پلئیر یاسر سلطان پنجاب فوڈاتھارٹی کے فوڈ ایمبسڈر مقرر

نیشنل چیمپئن، ایشیئن سلور میڈیلسٹ یاسر سلطان کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات،جیولن پلئیر یاسر سلطان کو پنجاب فوڈاتھارٹی کے فوڈ ایمبسڈر مقررکردیاگیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نےکہاکہ یاسر سلطان ہمارے قومی ہیرو ہیں،دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔یاسر سلطان کو فوڈ ایمبسڈر بنانے کا مقصد نوجوان بچوں کی غذائی تربیت ہے۔ ہمارے نوجوان اپنی غذا پر مکمل توجہ دے کر ہی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔تعلیمی اداروں میں نوجوان طلباء و طالبات ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

نیشنل چیمپئن یاسرسلطان نے کہا کہ اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال انتہائی لازم ہے۔ ایک کھلاڑی، طالب علم، مزدور اور کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کی اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک بھی ضروری ہے۔ جسمانی ضرورت کے مطابق غذائیت سے بھرپور خوراک ہی تندرست اور توانا رکھتی ہے۔بچےتازہ پھل، سبزیاں، دودھ، دہی مکھن کھا کر ہی کھیل اور پڑھائی میں چیمپئن بن سکتے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر کی عوام کو صاف اور معیار ی خوراک کے چناؤ کی آگاہی دینا تعریف کے قابل ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ ایمبسڈر نامزد کرنا اعزاز کی بات ہے، اولین فریضہ سمجھ کر غذائی آگاہی میں تعاون کروں گا۔

شعیب ملک  چیمپئنز کپ میں اسٹالیئنز کے مینٹور ہونگے

Back to top button