شعیب ملک چیمپئنز کپ میں اسٹالیئنز کے مینٹور ہونگے
سابق کپتان شعیب ملک چیمپئنز کپ میں اسٹالیئنز کے مینٹور ہوں گے۔چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ بارہ ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔
سابق کپتان شعیب ملک کاکہنا ہے کہ اس نئے رول میں اپنا بہترین کردار ادا کرنے کے لیے ُپر امید ہوں۔مجھے یقین ہے کہ میں اب بھی اپنے تجربے اور جنون کو شیئر کرکے اسٹالینز کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتا ہوں۔چیمپئنز کپ ملک میں بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لائے گا اور ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرے گا۔