جنیفر لوپیز طلاق کے بعدخودکوزیادہ مضبوط قرار دیدیا

معروف گلوکارہ اور اداکارہ جنیفر لوپیز نے طلاق کے بعدخودکوزیادہ مضبوط قرار دے دیا۔
جنیفر لوپیز اور ہالی ووڈ اداکار بین ایفلیک نے جولائی 2022ء میں لاس ویگاس میں شادی کی تھی لیکن صرف 2 سال بعد اگست 2024ء میں دونوں نے اختلافات کی بنیاد پر باقاعدہ طلاق لے لی۔
اداکارہ جنیفر لوپیز نے اپنی سابقہ شادی اور طلاق کے بعد کی زندگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔ میں نے اپنے 17 سالہ جڑواں بچوں میکس اور ایمی سے ایک عہد کیا تھا، میں نے ان سے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے، لیکن تم دیکھو گے کہ میں اس سے زیادہ بہتر اور مضبوط بن کر نکلوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ وعدہ پورا کیا اور اب وہ خود بھی یہ محسوس کرتے ہیں، یہ میرے دل کو سکون دیتا ہے۔