جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے بیشتر شرپسندوں کی شناخت ہوگئی

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیشتر شر پسندوں کی شناخت کر لی۔
ذرائع کے مطابق شرپسندوں میں دانش منیر سکنہ لاہور، سعود سکنہ لاہور، عدنان اشرف سکنہ لاہور، فاروق زمان سکنہ راولپنڈی، علی حسن عباس سکنہ لاہور، چوہدری مسعود معراج سکنہ لاہور، محمد تیمور جعفر سکنہ لودھراں، علی افتخار سکنہ لاہور، عامر حمزہ سکنہ پاک پتن، وقاص پرویز سکنہ لاہور، سجاد سعید سکنہ ملتان، یوسف گلزار سکنہ لاہور، محمد ارسلان سکنہ لاہور اور علی رضا سکنہ اوکاڑہ شامل ہیں۔
شر پسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ جناح ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیا و دستاویزات چوری کرنے والوں کے خلاف مزید تیزی سے قانون حرکت میں آگیا۔ اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو چکی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی اور پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا۔
