عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں۔
سردار تنویر الیاس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں۔عمران خان کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا۔
تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے۔جو چیز عمران خان کے حق میں ہو، اُسے عمران ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔یہ قومی اداروں پر ایسے حملے کررہا ہے جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں۔
