جج ہمایوں دلاور کی لندن میں کانفرنس میں شرکت پر پی ٹی آئی کا احتجاج

جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ میں شرکت کے لیے لندن میں ہیں جہاں وہ 5 سے 13 اگست تک ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہل میں ہیومن رائٹس اور رول آف لاء پر جوڈیشل ٹریننگ جاری ہے۔
تاہم ہل یونیورسٹی میں ہیومن رائٹس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرےلگائے۔
رپورٹس کے مطابق صدرپی ٹی آئی یوکے عمران خلیل نے کانفرنس میں اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی شرکت روکنے کی پٹیشن جمع کر ادی۔
یونیورسٹی آف ہل کا کہنا ہے کہ تربیت کے لیے ججز کا انتخاب ان کے متعلقہ ہائی کورٹس کرتے ہیں، ججوں کے انتخاب میں یونیورسٹی کا کوئی کردار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی
توشہ خانہ کیس میں سزا،اقوام متحدہ عمران خان کی حمایت میں سامنے آگیا
جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
